او پی ایف سے 25ملازمین فارغ

او پی ایف کے زیر نگرانی تعلیمی اداروں میں 125ملازمین تعینات کئے گئے ،گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومتی سطح پر 2381افراد کو بیرون ممالک بھیجا گیا، وفاقی وزیر برائے سمندر پا ر پاکستانی

جمعہ 17 اپریل 2015 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے سمندر پا ر پاکستانی پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے سینٹ کو بتایاکہ او پی ایف سے 25ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے ،او پی ایف کے زیر نگرانی تعلیمی اداروں میں 125ملازمین تعینات کئے گئے ہیں ،گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومتی سطح پر 2381افراد کو بیرون ممالک بھیجا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میں سوالات کے جوابات کے دوران کیا انہوں نے بتایاکہ اورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سے مختلف الزامات کی بنیاد پر 25ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے تاہم ان کو فارغ کرنے سے قبل تمام لوازمات پورے کئے گئے ہیں گذشتہ دو سالوں کید وران او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں 125ملازمین تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ او پی ایف بیرون ممالک میں ہنرمند پاکستانیوں کو بھیجنے کے لئے بھی بعض اداروں کے ساتھ اشتراک پر غور کر رہی ہے اور اس منصوبے کے تحت پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کے ادارے قائم کئے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومتی سطح پر مجموعی طور پر 2831افراد کو بیرون ممالک بھیجا گیا جس میں پنجاب سے 1753سندھ سے 581خیبر پختونخوا سے 380بلوچستان سے 16آزاد جموں و کشمیر سے 20گلگت بلتستان سے 7قبائلی علاقوں سے 23جبکہ وفاقی دارلحکومت سے 51افراد کو بیرون ممالک بھیجا گیا ہے تاہم یہ ملک میں قائم اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز جو حکومتی لائسنس یافتہ ہیں ہزاروں افراد کو بیرون ممالک بھجوا چکی ہے انہوں نے کہاکہ او پی ایف کے زیر بیرون ممالک جانے والے افراد کو متعلقہ ادارے خود ہی منتخب کرتی ہے اور اس میں ادارے کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ہے تاہم مستقبل میں ایسی پالیسی بنائی جائے گی جس میں تمام صوبوں کیلئے کوٹہ مختص ہو اور کوٹے کے مطابق تمام صوبوں سے ہنرمندوں کو بیرون ممالک بھیجا جائیگا