افغان صدر اشرف غنی کا امیر حیدر خان ہوتی کو ٹیلی فون، والد کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

جمعہ 17 اپریل 2015 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو ٹیلی فون کیا ہے اور سابق سینیٹر اے این پی اعظم ہوتی کی وفات پر تعزیت کی ہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے جمعہ کے روز امیر حیدر ہوتی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور امیر حیدر کے والد اعظم ہوتی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اظہار افسوس کیا ہے اس موقع پر اشرف غنی نے اعظم ہوتی کی بطور سینیٹر خدمات کو سراہا ہے اور اعظم ہوتی کی صوبے میں خدمات کا اعتراف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :