ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 70ارب روپے تک بڑھا دیا ، بلیغ الرحمن

جمعہ 17 اپریل 2015 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن نے سینٹ کو بتایا کہ حکومت تعلیم کے شعبے کو خصوصی توجہ دے رہی ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 70ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے ،بیرون ممالک کی ضروریات کے مطابق فنی تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے مختلف صوبوں سے میرٹ اور کوٹے کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے اندرون ملک اور بیرون ممالک کے وظائف دئیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ اجلاس کے وقفہ سوالات کے جوابات کے موقع پر کیا انہوں نے بتایاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں مختص بجٹ میں بے حد اضافہ کیا ہے گذشتہ 5سالوں کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ہزاروں طلباء کو بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجا گیا ہے جسمیں خیبر پختونخواسے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران 698طلباء کو بھیجا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ حکومت فنی تعلیم کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ بیرون ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کو ان ممالک کی ضروریا ت کے مطابق تربیت دی جا سکے اس سلسلے میں اوورسیز پاکستان ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ساتھ بھی جلد ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ملک میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے نیو ٹیک اورنیشنل ٹریننگ بیوروکے ادارے کام کر رہے ہیں ملک میں اس وقت ہنرمندوں کو تربیت دینے والے اساتذہ کی تعداد5لاکھ سے زائد ہے ملک میں رجسٹرڈ صنعتوں کی تعداد42ہزار کے قریب ہے جبکہ فنی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کی تعداد3ہزار سے زائد ہیں انہوں نے بتایاکہ حکومت نے اندرون ملک مختلف چمبرز کے ساتھ معاہدوں کے علاوہ بیرون ممالک سعودی عرب برطانیہ ترکی اور جاپان کے مختلف اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کئے ہیں ہر ملک سے ہنرمندوں کو باہر بھیجا جا سکے انہوں نے بتایاکہ موجودہ حکومت نے حالیہ سال کے دوران 20ہزار ہنرمندوں کو بیرون ممالک بھجوانے کے انتظامات کر رہی ہے حکومت کے پبلک سیکٹر دیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنرمندی کی تربیت حاصل کرنے والوں کا کوٹہ ہر صوبے کے لئے مختص کیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کو 25فیصد گلگت بلتستان کو 10فیصدآزاد جموں و کشمیر کے لئے 5فیصدخیبر پختونخوا کیلئے 18فیصد فاٹا کے لئے 6فیصد سندھ دیہی علاقوں کیلئے 8فیصد سندھ شہری علاقوں کے لئے 5 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے 15فیصد شمالی پنجاب کے لئے 6فیصد جبکہ اسلام آباد کے لئے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :