چینی صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، بابر اعوان

جمعہ 17 اپریل 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم چینی صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے چینی صدر کے استقبا ل کے لئے من پسند افراد کو بلایا جو صرف اپنا کاروبار چمکاتے ہیں،جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوسرے ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے تو اس کو حکومت کے وزیر مہمان داری کے حوالے کیا جاتا ہے اور من پسند افراد کو سربراہ کے استقبال کے لئے بلایا جاتا ہے اور وہ صرف اپنا کاروبار چمکاتے ہیں سعودی عرب اور یمن کی قرار داد کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ جب حکومت قرار داد سے ہٹ کر بات کرے گی اس وقت ہم بات کریں گے انہوں نے کہا کہ یمن جنگ میں پاکستان کے ثالثی کا کردار اس وقت ہو گا جب دو جھگڑا کرنے والوں میں سے کوئی ایک ان کے پاس آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :