لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ فری سگنل کوریڈور کالعدم قرار دے دیا

جمعہ 17 اپریل 2015 14:21

لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ فری سگنل کوریڈور کالعدم قرار دے دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے جیل روڈ فری سگنل کوریڈور کالعدم قرار دے دیا۔ سگنل فری منصوبے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایل ڈی اے آئین کے آرٹیکل 140 اے کی موجوگی میں کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں کرسکتی جو ضلعی حکومت سے منظور شدہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے آئین کے تحت ہی فرائض سر انجام دے رہی ہے ، منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد منصوبہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے ، ایل ڈی اے کوئی پروجیکٹ شروع نہ کرے۔ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے این او سی کے بغیر کام شروع کرنے پر ایل ڈی اے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔