Live Updates

تحریک انصاف نے انتخا بی دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر دیئے ہیں، جہانگیر ترین

جمعہ 17 اپریل 2015 14:21

تحریک انصاف نے انتخا بی دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی ثبوت سے بھرے ہیں لیکن اب صرف نادرا کی رپورٹوں کا انتظار ہے جو کہ نادرا نے تو معذرت کی لیکن کمیشن نے طلب کرلی ہیں ۔ بدھ کے روز تحریک انصاف مکمل دھاندلی کے ثبوتوں کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوئی کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا تحریک انصاف اسے قبول کریگی ۔

جمعہ کے روز تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر دیئے ہیں لیکن تحریک انصاف اب حکومت تونہیں کہ وہ جوچیز کہے اسے فوری طورپر مہیا کردی جائے اس لئے ہم نے نادرا سے رپورٹس طلب کی تھیں لیکن نادرا نے معذرت کرلی جس کے بعد اب کمیشن سے ہم نے رپورٹس طلب کی ہیں تو جونہی رپورٹس مہیا ہونگی اس کے مطابق تمام تیاریاں کرکے بدھ کے روز مکمل تیاری کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوکر دھاندلی کے شواہد جمع کرائے ان شواہد میں آڈیو ویڈیو تحریری اور فوٹیج سمیت دیگر شواہد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کو کمیشن نے بڑی جرات دی ہے اور اب تحریک انصاف کمیشن سے مطمئن ہے کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس کو دل سے قبول کرینگے لیکن ثبوتوں کے بعد محسوس ہورہا ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال ہے جبکہ جہانگیر ترین نے مزید ثبوتوں کے حوالے سے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن نے تحریک انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ثبوتوں کے حوالے سے زیادہ میڈیا پر بات نہ کریں جبکہ عمران خان کے بیان کہ ایم آئی بریگیڈئرز کے پاس دھاندلی کے شواہد ہیں پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے عمران خان سے رابطہ کرینگے اور پھر بتائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات