Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جماعت اسلامی نے الیکشن لڑا تب بھی جیتیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 14:18

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : این اے 246 کے امیدوار پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن سے دستبردار ہو جائے گی کیونکہ پی ٹی آئی کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی نے الیکشن لڑا تو بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی.

(جاری ہے)

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم نے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہوئے ہیں.گھوسٹ پولنگ اسٹیشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا.

تاہم اگر انتخابات شفاف ہوئے تو ہر نتہجہ قبول ہو گا. انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کل کراچی پہنچیں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات