بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،آرمی چیف کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آرمی چیف سے قبل کسی قیادت میں اتنی جرات نہیں تھی کہ وہ ملک دشمن بیرونی قوتوں کے بارے میں کھل کر اپنا موقف بیان کریں ،سیاست میں اتنا گند پڑچکا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل لوڈشیڈنگ ،بیروز گاری ،اوور بلنگ کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا

مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کا آرمی چیف کے بیا ن پر ردعمل

جمعہ 17 اپریل 2015 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیا ن پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی آرمی چیف نے دہشت گردی اور اس میں ملوث بیرونی قوتوں کے بارے میں کھل کر اپنا موقف واضح کیا ہے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں ۔

ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے اور دہشگردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انکے ہمدرروں اور انکی مالی اعانت کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ریاست کی رٹ بحال کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔چودھری شجاعت حسین نے آرمی چیف کے بیان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ اس بیان سے قبل کسی قیادت میں اتنی جرات نہیں تھی کہ وہ اس ڈارمے کے پچھے جو لوگ ہیں اُن کو ایکسپوز کرتے ۔

(جاری ہے)

مجھے اُمید ہے کہ جن قوتوں کا ذکر آرمی چیف نے کیا ہے اُن کی آنکھیں اب کھل گئی ہو گی۔سیاسی مصحلت کی وجہ سے کوئی لیڈر اس طرف توجہ نہیں دے رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کیا ملک کے اندر دو ہی مسائل رہ گئے ہیں ۔کراچی کا الیکشن اور جوڈیشل کمیشن ۔عوام کے اصل مسائل دھشت گردی،لااینڈآڈر، لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،بے روز گاری ،اوور بلنگ ہیں۔جن کی طرف کسی کی توجہ نہیں جا رہی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیا ست میں اتنا گند پڑ چکا ہے کہ کسی رہنما کو اس کی پرواہ نہیں ۔ حال ہی میں بلوچستان تربت میں 20غریب مزدوروں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا یہ دھشت گرد کسی صورت بھی معافی کے قابل نہیں ۔