راولپنڈی، احتساب عدالت نے اختیارات کے بے جا استعمال کے الزام میں سابق صدرزرداری کو 27اپریل کو طلب کرلیا

جمعہ 17 اپریل 2015 14:16

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اختیارات کے بے جا استعمال کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 27اپریل کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے جج راجہ اخلاق نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس ری اوپن کرنے کے حوالے سے نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق صدر کو 27 اپریل کو طلب کرلیا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا صدارتی استثنیٰ ختم ہو گیا ہے ان کے خلاف ریفرنس ری اوپن کیا جائے ۔ سابق صدر کے خلاف ریفرنس 2001ء میں دائر کیا گیا تھا ، آصف علی زرداری پر بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں اختیارات کے بجا استعمال کا الزام تھا۔