وزیر اعظم نے نجی کالج کی وائس پرنسپل پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 17 اپریل 2015 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء )وزیر اعظم نواز شریف نے نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل اور امریکی شہری ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاوٴس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ڈیبرا لوبو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے امریکی شہری پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے حملے میں شدید زخمی ہونے والی ڈاکٹر ڈیبرا کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہیں۔واضح رہے کہ نجی میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ڈیبرا لوبو شہید ملت روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔