کراچی : گذشتہ روز امریکی خاتون پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 14:08

کراچی : گذشتہ روز  امریکی خاتون پر  ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کر لیا ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : گذشتہ روز نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امریکی خاتون پر حملے کا مدمہ درج کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

مقدمہ فیرو ز آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے ، فیروز آباد پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون پر نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا حملہ قاتلانہ تھا جس کا مقدمہ ڈاکٹر ڈیبر الوبو کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے. مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں انسدااد دہشت گردی کی 7 ای ٹی اے کی دفعات 324 بھی شامل کی گئی ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :