کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب ؛ سیکر ٹری الیکشن کمیشن کراچی روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 13:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کراچی روانہ ہو گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق کراچی دورے کے دوران سیکر ٹری الیکشن کمیشن صوبائی الیکشن کمشنر ، ڈی جی رینجرز، ریٹرننگ آفیسر ز سے ملاقات کریں گے. جب کہ حلقہ میں شفاف الیکشن کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق سیکر ٹری الیکشن کمیشن کی این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے امیدواروں سے بھی ملاقات متوقع ہے.