کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائے موت ے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 13:34

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کے دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے ہیں، تفصیلات کے مطابق مجرم معین اور اعظم نے 1998 ء میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سلطان نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلا تھا جہاں دونوں مجرموں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی. مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کے بعد پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے. انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری ڈیتھ وارنٹ کے تحت دونوں مجرموں کو 23 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :