کراچی : حلقہ این اے 246 میں جماعت اسلامی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، گھر گھر جا کر خواتین کو جلسےمیں شرکت کی دعوت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 13:31

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : کراچی کے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی آج کراچی میں جلسہ کرے گی، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ جلسہ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا جلسے میں شر کت کے لیے کراچی کی خواتین کو گھر گھر جا کر دعوت دی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی جلسے میں شر کےت کے لیے اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گے جہاں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سمیت دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے. مذکورہ جلسہ خصوصاً خواتین کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ فرحانہ نے کراچی کی خواتین سے اپیل کی ہےکہ خوف سے با لا تر ہو کر جلسے میں شرکت کریں .

متعلقہ عنوان :