احتساب عدالت میں ریفرنس ری اوپن کیس، احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو 27 اپریل کو طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 11:48

احتساب عدالت میں ریفرنس ری اوپن کیس، احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17 اپریل 2015ء): احتساب عدالت میں نیب کی درخواست پر سماعت کی گئی. سماعت نیب کے جج جسٹس راجا اخلاق نے کی.

(جاری ہے)

درخواست میں نیب نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کا صدراتی استثنا ختم ہو گیا ہے لہٰذا ان کے خلاف ریفرنس ری اوپن کیا جائے. آصف زرداری پر اپنے دور حکومت میں اختیارات کا بے جا استعمال کرنے کا الزام عائد تھا تاہم احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو 27 اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے.