یمن تنازعہ ، فوج بھیجنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے :امریکہ
جمعہ 17 اپریل 2015 11:13
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے ، ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر تشویش ہے ، کراچی میں امریکی شہری پر حملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں ۔
(جاری ہے)
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف کا کہنا تھا وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے یمن اور لکھوی کی رہائی سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی،،ترجمان نے کہا وزیر خارجہ کیری اور وزیر اعظم نواز شریف یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے حامی ہیں ، دونوں رہنماؤں نے یمن کی لڑائی کے پھیلنے کی مخالفت کی اور مذاکرات پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان یمن فوج بھیجے ، وزیر خارجہ کیری نے لکھوی کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کراچی میں امریکی شہری پر حملے کے حوالے سے ترجمان نے کہا پاکستانی پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ قونصل جنرل پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.