منی لانڈرنگ کیس ، متحدہ کے سینئر رکن طارق میر کی ضمانت میں16 جولائی تک توسیع

جمعرات 16 اپریل 2015 23:05

منی لانڈرنگ کیس ، متحدہ کے سینئر رکن طارق میر کی ضمانت میں16 جولائی تک ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے سینئر رکن طارق میر کی ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میٹرو پولیٹن پولیس لندن نے منی لانڈرنگ کیس میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے سینئر رکن طارق میر کی ضمانت میں سولہ جولائی تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔ طارق میر اپنے وکیل کے ہمراہ سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے تحت سوالات کئے گئے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔