امید ہے اتحادی زمینی فوجیں نہیں بھیجیں گے، یمنی نائب صدر

جمعرات 16 اپریل 2015 23:05

امید ہے اتحادی زمینی فوجیں نہیں بھیجیں گے، یمنی نائب صدر

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) یمن کے نائب صدر خالد بہاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی اتحادی فورسز یمن میں زمینی فوجیں نہیں بھیجیں گی ادھر حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ریاض میں بات کرتے ہوئے یمنی نائب صدر خالد بہاہ کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف تین ہفتوں سے جاری فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں کی امید نہیں ہے، فیصلے کا اختیار ملٹری آپریشنز کے پاس ہے تاہم ان کی کوشش ہے کہ یہ جنگ طویل نہ ہو۔ دوسری طرف یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب سے حملے فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔