سلامتی کونسل کی قرارداتوں کی روشنی میں یمن مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے: سیاسی و عسکری قیادت

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اپریل 2015 20:51

سلامتی کونسل کی قرارداتوں کی روشنی میں یمن مسئلے کا پرامن حل نکالا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 اپریل 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں یمن کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یمن بحران کے پر امن حل کے لیےسیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے فریقین پر زور دیا گیا وہ سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق مذاکرات کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اجلاس کے دوران دورہ سعودی عرب پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دورے کا مقصد سعودی حکومت اورعوام سے اظہار یکجہتی تھا، سعودی قیادت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت ہمیشہ تحفظ حرمین شریفین کے لیے سب سے آگے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :