لاہور : زین قتل کیس ؛ مصطفی کانجو سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، سی آئی اے نے رپورٹ پیش کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 13:07

لاہور : زین قتل کیس ؛ مصطفی کانجو سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء) : زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مصطفیٰ کانجو کے خلاف پنجاب بھر میں دائر مقدمات کی تفتیش کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نے مصطفیٰ کانجو سے تفتیش کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے. جس کے مطابق زین پر گولی مصطفٰی کانجو ہی نے چلائی تھی.

(جاری ہے)

جبکہ آئندہ سماعت میں مصطفیٰ کا نجو کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی. ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کانجو قتل کا الزام اپنے سر لینے کے لیے اپنے گارڈز پر دباو ڈال رہا ہے، مصطفیٰ کانجو نے گارڈ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ میرے ضمانت پر رہا ہاتے ہی آپ کی رہائی کا ذمہ دار میں ہوں گا. تاہم مصطفیٰ کانجو کے خلاف تفتیش کا دایرہ کار ویسع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد مصطفیٰ کانجو کے خلاف تفصیلاً تفتیش کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :