سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو سزائے موت کے فیصلے دینے سے روک دیا
جمعرات 16 اپریل 2015 11:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء) چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سترہ رکنی فل کورٹ بینچ نے اٹھارویں، اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ فوجی عدالتوں اور 21 ویں آئینی ترمیم کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں چیلنج ہے۔
فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت کے تعین تک سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا جائے۔(جاری ہے)
اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر عملدرآمد روکنا آئینی ترمیم کیخلاف حکم امتناعی دینے کے مترادف ہو گا۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ فوجی عدالتوں کا ٹرائل خفیہ نہیں ہو رہا اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی کسی کو کوئی خبر نہیں تھی۔
سزائے موت کے فیصلے آنے کے بعد لوگوں کو ٹرائل کا پتہ چلا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں کی سزائے موت پرعمل ہو گیا تو درخواستیں خارج ہونے پر اس نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکے گا۔ جب تک 21 ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا سزائے موت پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔ اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بائیس اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.