دبئی : لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی ضمانت پر جلد رہائی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 10:45

دبئی : لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ  کی ضمانت پر جلد رہائی کا امکان

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء) : لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی ضمانت پر جلد رہائی کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ نے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کر وا دی ہے، جبکہ سندھ حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے مطلوبہ شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے. دبئی حکام نے پاکستانی قونصل خانے سے عزیر بلوچ کے عارضی پاسپورٹ طلب کر لیے ہیں جس کے تحت پاکستانی قونصل 24 گھنٹے میں عزیر بلوچ کا پاسپورٹ جاری کرے گا عزیر بلوچ کی ضمانت کے لیے 2 پاسپورٹ جاری کیےجائیں گے.

متعلقہ عنوان :