اوگرا کا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، وزارت پیٹرولیم کی منظوری کے بعد اعلان کردیا جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 22:34

اوگرا کا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، وزارت پیٹرولیم کی منظوری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) اوگرا کی جانب سے ملک میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اوگرا نے چاروں صوبوں میں سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کے پی کے اور بلوچستان میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے جبکہ سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے 11 پیسے کی کمی کی جائے گی جس ک بعد پنجاب اور سندھ میں سی این جی کی فی کلو نئی قیمت 58 روپے 72 ہو جائے گی جبکہ کے پی کے اور بلوچستان میں سی این جی کی فی کلو قیمت 55 روپے 39 پیسے ہو جائے گی۔

اوگرا حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارصال کردی گئی ہے، سمری کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا جائے گا۔