اسلام آباد: پاکستان کا غوری میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر اور وزیر اعظم کی سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اپریل 2015 15:37

اسلام آباد: پاکستان کا غوری میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر اور وزیر اعظم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 اپریل 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق غوری میزائل 1300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی بھی بھر پور صلاحیت سے آراستہ ہے. غوری میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سائنسدانوں کو مباکباد دی ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی طاقت پر ہمیں فخر ہے.

متعلقہ عنوان :