شہری علاقوں میں چھ سے سات جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے نو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی،عابد شیر علی

بدھ 15 اپریل 2015 13:48

شہری علاقوں میں چھ سے سات جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے نو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا قریبی دوست ملک ہے وہاں پر مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے ہم بروقت تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک یمن کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور یمن جنگ کی آگ پھیلتی جارہی ہے جس کے اثرات دوسرے اسلامی ممالک تک بھی جائینگے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور برطانیہ کی عدالتیں اور پولیس آزاد ہیں اس میں مداخل نہیں کرسکتے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں چھ سے سات گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے نو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی

متعلقہ عنوان :