کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رکن نبیل گبول کی پرویز مشرف سے ملاقات، مشورہ مانگ لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اپریل 2015 13:14

کراچی : ایم کیو ایم کے سابق رکن نبیل گبول کی پرویز مشرف سے ملاقات، مشورہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سابق رکن نبیل گبول نے سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی راہ بند ہونے پر نبیل گبول نے سابق صدر پرویز مشرف سے مشورہ مانگ لیا. انہوں نے پرویز مشرف سے سوال کیا کہ آپ بتائیں میں نئی پارٹی بنا لوں یا کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لوں ، آپ اس سے متعلق میری کیا مدد کر سکتے ہیں. ذرائع کے مطابق ملاقات میں نبیل گبول نے ایم کیو ایم سے مستعفی ہونے کی وجوہات سے بھی سابق صدر پرویز مشرف کو آگاہ کیا.