کراچی : وزیر اعلی سندھ کی پریس کانفرنس، پیپلز پارٹی نے 26 اپریل کو لیاری میں جلسے کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اپریل 2015 12:30

کراچی : وزیر اعلی سندھ کی پریس کانفرنس، پیپلز پارٹی نے 26 اپریل کو لیاری ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 اپریل 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھنے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی 26 اپریل کو لیاری میں جلسہ کرے گی.

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری سب سے پرانا علاقہ ہے جہاں تعلیم اور صحٹ کی سہولیات کا فقدان تھا، سندھ حکومت نے لیاری میں قائم 1214 سکولوں کی حالت بہتر کی ہے جبکہ اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز کیا ہے تاہم لیاری ابھی بھی پسماندہ علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے . جلسے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لیاری ہمیشہ ہی سے پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے 26 اپریل کولیاری میں ہونے والے جلسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری بھی شرکت کریں گے جہاں وہ ممکنہ طور پر خطاب بھی کریں گے.