لاہور :گلشن راوی میں جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا

بدھ 15 اپریل 2015 11:04

لاہور :گلشن راوی میں جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء) لاہور کے علاقے گلشن روای میں نامعلوم افراد کی جانب سے جلایا گیا نوجوان نعمان میو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

گلشن راوی کا رہائشی نعمان جمعہ کے روز گھر سے سودا لینے نکلا تھا جب اسے نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی ، نعمان میو ہسپتال میں گذشتہ پانچ روز سے زیر علاج تھا ، ڈاکٹرز کے مطابق جسم زیادہ جلنے کے باعث وہ جانبر نہیں ہوسکا اور دم توڑ گیا ۔ دوسری جانب نعمان کے نانا نے الزام لگایا ہے کہ نعمان کے چچا چچی نے جائیداد کے تنازعے پر نعمان کو آگ لگائی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اصل ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :