Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی کی جوڈیشل ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا، دھاندلیوں کے تمام ثبوت کو حتمی شکل دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 اپریل 2015 12:49

لاہور : پی ٹی آئی کی جوڈیشل ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا، دھاندلیوں کے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) : پی ٹی آئی کی جوڈیشل ٹاسک فورس کا اجلاس آج تین بجے اسلام آباد میں ہو گا.

(جاری ہے)

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جوڈیشل ٹاسک فورس نے قومی اسمبلی کے50 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوتوں کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ 36 صوبائی حلقوں میں بھی دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کیے جا چکے ہیں جنہیں جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا جائے گا، دھاندلی کے تما م ثبوت پی ٹی آءی کے صوبائی صدور آج ٹاسک فورس کے حوالے کریں گے. پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس نے دھاندلیوں کے ثبوت کے لیے ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات