الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں، سراج الحق، الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپناالیکشن سے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا لیں، کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، الطاف حسین جان لیں اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا ،شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی،الطاف حسین اور ان کے ٹولے نے کراچی شہر کو کیا کچھ نہیں دیا،شہر کو دہشت گردی، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کے تحفے دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں، بدامنی کی وجہ سے لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کراچی کو پرامن اور خوشحال بنا دے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاہراہ پاکستان پر جلسے سے خطاب

پیر 13 اپریل 2015 00:11

الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں، سراج الحق، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپناالیکشن سے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا لیں کیونکہ کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، الطاف حسین جان لیں اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی،الطاف حسین اور ان کے ٹولے نے کراچی شہر کو کیا کچھ نہیں دیا۔

شہر کو دہشت گردی، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کے تحفے دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں؟۔اتوار کو کراچی میں شاہراہ پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شہر نے الطاف حسین اور اس کے ٹولے کو کیا کچھ نہیں دیا لیکن اب کراچی کو لوگ اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے جب کہ الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ این اے 246 سے اپنا امیدوار واپس لے لیں کیونکہ اب شہر میں جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ اب یہاں سلیکشن نہیں الیکشن ہونا چاہئے کیونکہ اب شہر کے لوگ آزادی کا سانس لینا چاہتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جان لیں اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اب کراچی کے لوگ آزاد فضاوٴں میں سانس لینا چاہتے ہیں۔ بدامنی کی وجہ سے لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کراچی کو پرامن اور خوشحال بنا دے۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں ترقیاتی کام کروائے اور شہر کو شرافت ،خدمت اور اخوت کی سیاست دی۔ اب کراچی کے شہریوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھیں آئین کی بالادستی چاہیے یا سیکٹر انچارج کی بالا دستی چاہیے۔جماعت اسلامی کے جلسے میں شرکاء نے گو الطاف گو کے نعرے بھی لگائے ۔