ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

لاہور سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں نعرے بازی ،وزیر اعظم سے بجلی کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ فوری ختم کر نے کا مطالبہ‘حکو مت لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کر ے ‘مظاہر ین گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، منگلا اور تربیلا ڈیم سے زرعی ضروریات کے لیے پانی کا اخراج نہ بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار استطاعت سے تین گنا کم ہے،حکام

اتوار 12 اپریل 2015 15:19

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

لاہور/اسلام آباد /ملتان/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں جبکہ لاہور سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ‘وزیر اعظم نوازشر یف سے بجلی کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ فوری ختم کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اتوار کے روز بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر4 ہزار ا1 سو میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا اور پانی کا اخراج نہ بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی آگئی۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 13 ہزار آٹھ سو اور پیداوار نو ہزار سات سو میگا واٹ ہے ، جس سے بجلی کا شارٹ فال چار ہزار ایک سو میگا واٹ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لیکن منگلا اور تربیلا ڈیم سے زرعی ضروریات کے لیے پانی کا اخراج نہ بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار استطاعت سے تین گنا کم ہے ان حالات میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے شہری علاقوں کے لیے 6 اور دیہی علاقوں کے لیے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے لیکن شارٹ فال میں اضافے کی وجہ سے لاہور کے علاوہ ملتان اور فیصل آباد ‘گوجرنوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر بڑے شہروں میں 10سے12اوردیہاتی علاقوں میں 12سے14گھنٹے کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ جاری ہے جسکی وجہ سے گر می شروع ہو تے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہے اور لاہور کے علاوہ شاہدرہ ‘ملتان روڈ او ر چونگی امر سندھو سمیت دیگر مقامات پر جبکہ ملتان میں لاہور روڈ سمیت دیگر شہروں میں عوام کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں جن پر حکو مت اور واپڈہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف سے مطالبہ کیا ہے کہ حکو مت وعدے کے مطابق عوام کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات دلائے ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو جائیگا اور حکمرانوں کے اقتدار کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے ۔