Live Updates

الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 پر حامد خان کی نئی درخواستوں پر سعد رفیق کو نوٹس کر دیا‘14 اپریل کو طلب ،پی ٹی آئی کے تاخیری حربے ہیں‘سعد رفیق کے وکیل بیرسٹر عمرکی بات چیت

اتوار 12 اپریل 2015 00:08

الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 پر حامد خان کی نئی درخواستوں پر سعد رفیق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2015ء) الیکشن ٹربیونل فیصل آباد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کو 14اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاویدرشیدمحبوبی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت کی،تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے عدالت میں تین متفرق درخواستیں دائرکی ہیں جن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ این اے 125کے 25پولنگ سٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے اور انتخابی مواد جو کہ پرائیویٹ تھیلوں میں پیک کیا گیا اس کی تحقیقات بھی کروائی جائیں،عدالت نے درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق سے 14اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے،خواجہ سعد رفیق کے وکیل بیرسٹر عمر نے ان متفرق درخواستوں حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج دھاندلی کیس میں حتمی بحث ہونا تھی مگر حامد خان کی درخواستوں کی وجہ سے کیس مزید التوا کا شکار ہورہا ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کررکھی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات