ایران حوثی باغیوں سے بات کرے: فضل الرحمن
ہفتہ 11 اپریل 2015 15:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل2015ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان نے سنجیدہ موقف اختیار کیا ہے۔ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اس وقت مفاہمت کی پوزیشن میں ہیں، ایران ان کے ساتھ بات چیت کرے۔
تحریک انصاف کے ارکان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینے کے باوجود اسمبلی میں آنے والے اجنبی ہیں۔ حکومت نے مفاہمت کے لئے آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سعودی عرب کے معاملے پر ایوان نے متفقہ قرارداد منظور کی، سعودی عرب کی جغرافیائی اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان مکمل تعاون کرے گا، یمن کیلئے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی گئی ، ایران کو خطے میں امن کوششوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.