ابو ظہبی: یمن پر موقف، پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے، وزیر خارجہ عراب امارات ڈاکٹر انور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 14:23

ابو ظہبی: یمن پر موقف، پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے، وزیر ..

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) : وزیر خارجہ عرب امارات ڈاکٹر انور محمد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی. ان کا کہنا تھا کہ یمن مسئلے پر پاکستان کو اپنے موقف کے بدلے میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا کہ ترکی اور پاکستان کے لیے ایران کی اہمیت زیادہ ہے، محض بیانات سینے اور اصلی اتحادیوں میں فرق واضح ہو گیا ہے.

یو اے ای کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ لیبیا سے یمن تک عربیوں کی حفاظت محض عرب ہی کریں گے، تاہم متضاد اور مبہم بیانات کے رد عمل میں خطر ناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں یہ مطالبہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کا اتحادی ہونے اور ساتھ دینے کا واضح بیان دے.

متعلقہ عنوان :