Live Updates

ملتان : عمران خان نے وعدہ خلافی کی ہے،عمران خان کے رویے پر انتہائی افسوس ہے، آئین سپیکر کی رولنگ سے زیادہ با لاتر ہے، عمران خان نے آئین کا مذاق اڑایا ہے، سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 13:37

ملتان : عمران خان نے وعدہ خلافی کی ہے،عمران خان کے رویے پر انتہائی افسوس ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کے بعد اسمبلیوں میں واپس آنا آئین کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے، عمران خان کے رویے پر افسوس ہے کیونکہ عمران خان نے وعدہ خلافی کی ہے ان کا کہنا تھا کہ توقع نہیں تھی کہ وہ اسمبلی میں جائیں گے تاہم اب کوئی بھی عدالت ان کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی ان کو جواب دینا ہو گا کہ آئین کا مذاق کیوں اڑایا جا رہا ہے، استعفے دینے کے بعد اب پی ٹی آئی کا کوئی بھی ممبر اسمبلی کا رکن نہیں رہا، اسپیکر کی رولنگنہیں آئین ہمیشہ حرف آخر ہوتا ہے، اسپیکر کو بھی عدالت میں آ کر جواب دینا ہو گا. جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ عمران خان ایک قومی لیڈر ہیں اور انہوں نے میرے سامنے استعفے پر دستخط کیے تھے وہ اب ہرگز یہ نہیں کہہ سکتے کہ استعفے نہیں دئے. دھاندلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جاید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب تک میں پارٹی کا صدر تھا دھاندلی کی باتیں محض سنی سنائی تھیں .

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات