سرگودھا پولیس نے سنگین مقدما ت میں مطلوب 5 اشتہاریوں سمیت ایک عدالتی مفرور کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:49

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 5مجرمان اشتہاریوں اور1 عدالتی مفرورکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے شاہد سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن ، تھانہ اربن ایریا پولیس نے سکندر ذوالقرنین سکنہ محمدی کالونی، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مشتاق حسین سکنہ فروکہ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے بخشہ ایاز خان سکنہ چک111 جنوبی، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد رمضان سکنہ جھنگ کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح عدالتی مفروران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے عرفان سکنہ بھروانہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :