کراچی : این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے نبیل گبول نے خدشات کا اظہار کر دیا، نئے سیاسی کیرئیر سے متعلق بھی بتا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 12:47

کراچی : این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے نبیل گبول نے خدشات کا اظہار کر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں خدشہ نظر آ رہا ہے، میں این اے 246 میں خون ریزی دیکھ رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ شہر میں خون ریزی کے باعث حالات خراب ہو سکتے ہیں این اے 246 کے ضمنی انتخاب فوج کی موجودگی میں ہانے چاہئیں کیونکہ کسی منظم سازش کے تحت این اے 246 کے کسی امیدوار کو بھی قتل کیا جا سکتا ہے، نبیل گبول نے خدشہ ظاہر کیا کہ میں صوبے بھرمیں گورنر راج لگتا ہوا دیکھ رہا ہوں .

سیاسی کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں شامل ہونا اپنی غلطی مانتا ہوں ، ایک بار پھر سیاسی کیرئیر کا آغاز لیاری سے کروں گا. ان کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ لیاری عوام سے مشورے کے بعد ہی کروں گا کوئی بھی مجھے لیاری سے الگ نہیں کر سکتا تاہم جب چاہوں پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتا ہوں .

متعلقہ عنوان :