چیئرمین تحفظ عزاداری کونسل کی تربت میں مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چیئرمین رحیم جعفری نے تربت میں مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بدترین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تربت کے علاقے میں مزدوروں کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے 20مزدوروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈرسدرن کمانڈ سے اپیل کی کہ تربت میں مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :