امریکی دفتر خارجہ کا ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیے جانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) امریکی دفتر خارجہ خارجہ نے ممبئی حملہ سازش کیس کے مرکزی ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیے جانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جیف راتھکے نے کہا کہ امریکی حکومت گذشتہ کئی ماہ سے اس بارے میں اپنی تشویش پاکستان کے اعلی اہلکاروں کے سامنے رکھتا آیا ہے اور دو روز قبل اس بارے میں ان کی پاکستان سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے وعدہ کیا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہماری پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے وعدے پر عمل کریں جس سے ممبئی حملوں میں مارے گئے 166 بے گناہ لوگ جن میں چھ امریکی بھی تھے انہیں انصاف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :