این اے 246 ،جماعت اسلامی کی ریلی پر نامعلوم افراد کا دھاوا، ڈرنے والے نہیں، رہنماجماعت اسلامی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) این اے دو سو چھیالیس کراچی کی انتخابی مہم میں امن نہ آسکا ، لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی ریلی پر نامعلوم افراد کا دھاوا ، گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ، پولیس کی بھاری نفری نے کنٹرول سنبھال لیا ، جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ خوف اور دہشت گردی کا باب بند کر دیں گے۔این اے دو سو چھیالیس کراچی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد 10 نمبر میں جب جماعت اسلامی کی ریلی پہنچی تو نامعلوم افراد نے اس پر دھاوا بول دیا ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے۔ کراچی پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے خوف اور دہشت گردی کا باب بند کر دیں گے۔ رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں، این اے 246 میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھیں گے