کراچی،فہیم فاروق قتل کیس ، گواہ نے نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی شناخت کرلی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) فہیم فاروق قتل کیس میں گواہ نے نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی شناخت کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز 2005ء میں فہیم فاروق نامی شخص قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عبید کے ٹو کو شناخت پریڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شناخت پریڈ کے دوران گواہ نے مقامی عدالت میں ملزم عبید کی شناخت کرلی ہے واضح رہے کہ ملزم عبید کے ٹو قتل کے تیسرے مقدمے میں شناخت کی گئی ہے اس سے قبل بھی دو کیسوں میں گواہوں عبید کے ٹو کی شناخت پریڈ کے دوران شناخت ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :