Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی دھرنوں کی جان ، ڈی جے بٹ پر رات گئے نا معلام افراد کا تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 12:25

لاہور : پی ٹی آئی دھرنوں کی جان ، ڈی جے بٹ پر رات گئے نا معلام افراد کا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) :پی ٹی آئی دھرنوں میں جان ڈالنے والے ڈی جے بٹ پر رات گئے نا معلوم افراد نے تشدد کیا . تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کے کیفے اور دفتر پر رات گئے مسلح افراد نے گھس کر ڈی جے بٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شرٹ بھی پھاڑ دی.

(جاری ہے)

ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ میری کسی کے ساتھ کوئی بھی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں تشدد کا نشانہ بنانے والے مسلح افراد کو جانتا ہوں تاہم پولیس نے ڈی جے بٹ کے دفتر پر لگے کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث افراد سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات