لاہور : ججز اور وکلا کی ہڑتالوں سے عا م آدمی مویوسی کا شکا ہو رہا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 12:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : سر گودھا کی سیشن کورٹ کے دورے پر وکلا ، ججز اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک مہذب اور با وقار معاشرہ تب تک نہیں بن سکتا جب تک کسی مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی نہیں بناائی جاتی ان کا کہنا تھا کہ ججز کو چاہئیے کہ عدل و انصاف کی بنیاد پر فیصلے کریں . انہوں نے بتایا کہ وکلا اور ججز کی ہڑتالوں سے عوام مایوسی کا شکا ہو رہی ہے ، وکلا کو چاہئیے کہ وہ ججز کی عزت اور ان کا احترام کریں کیونکہ کل وکلا ہی ججز بنیں گے اور اگر آج وہ ججز کی عزت نہیں کریں گے تو ان کی بھی کل عزت نہیں کی جائے گی. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ تمام طبقات مل کر کام کریں.

متعلقہ عنوان :