ایم ڈی بیت المال نے تربت میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کی امداد کا اعلان کر د یا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 11:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء): گذشتہ شب تربت میں نا معلوم افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق ہو گئے.

(جاری ہے)

ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد شیخ نےجاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو بیت المال کی جانب سے 50، 50 ہزار روپے بطور امداد دئے جائیں گے.