Live Updates

اسلام آباد : سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کی درخواست کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 11:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کی درخواست کی سماعت ہوئی. عمران خان کے خلاف ہرجانے کی درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دائر کر رکھی ہے .

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد نے کی. جبکہ سماعت میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہیں ہوئے تاہم بابر اعوان کی جانب سے سید خاور بخاری عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے بابر اعوان کے تحریری جواب جمع کروانے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات