کراچی،کریم آباد چورنگی پر تجاوزات کیخلاف کارروائی،پتھاروں اور ریڑھیوں کو ہٹادیا گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے کریم آباد میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے نے پولیس کے ہمراہ کریم آباد چورنگی اور اطراف میں موجود پتھاروں اور ریڑھیوں کو ہٹادیا۔

(جاری ہے)

کریم آباد مینا بازار میں لگے تمام پتھارے بھی ہٹا دیئے گئے۔ حکام کے مطابق پتھارے داروں کو پہلے ہی تجاوزات ہٹانے کے لیے نوٹس جارے کئے گئے تھے۔ بار بار اطلاع دینے کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹ سکے، اس لئے انٹی انکروچمنٹ سیل کو کارروائی کرنا پڑی۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے کارروائی کی مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :