بیوی کا گوشت کھانے کا فتوی نہیں دیا، سعودی مفتی اعظم کی تردید
جمعہ 10 اپریل 2015 23:03
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے ان سے منسوب کیے جانے والے”شدید بھوک کے عالم میں بیوی کا گوشت کھانے“ کے فتوے کی تردید کردی ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کوسعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مفتیِ اعظم نے کہا ہے کہ ”ان سے منسوب فتویٰ جھوٹ پر مبنی اور اسلام دشمن عناصر کی ذہنی اختراع ہے جس کا مقصد ان کو بدنام کرنا اورامت کو ملی معاملات سے ہٹا کرفضول کے موضوعات میں مشغول کرنا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ ”ان سے منسوب کیا جانے والا فتویٰ قطعی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ اس کا مقصد اسلام کی اصل روح کو مجروح کرنا ہے جس نے مرد اورعورت کو بلا امتیاز باوقار مقام عطا کیا ہے۔سعودی مفتی نے امت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے مشترکہ دشمن سے ہوشیار رہیں اور دشمن کی اس قسم کی مذموم کاوشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنا اور اپنے ممالک کا دفاع جاری رکھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.