مراکش ایتھلیٹس سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک متعدد زخمی

جمعہ 10 اپریل 2015 22:54

رباط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) مراکش کے جنوبی شہر تن تن میں ایتھلیٹس سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان ایتھلیٹس اور ان کے کوچز سے بھری بس ایک مقابلے میں شرکت کیلئے مراکش کے شمالی شہر کی جانب جا رہی تھی کہ تن تن شہر میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :