کراچی کے پر امن حالات معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کی ضمانت ہے ، ثروت اعجاز قادری

جمعہ 10 اپریل 2015 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے پر امن حالات معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کی ضمانت ہے ،بھتہ خور ،ٹارگٹ کلرز ،جرائم پیشہ کسی بھی صف میں ہوں بلا امتیاز کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے درست خبر کو شائع کریں ،جانبداری صحافتی اصولوں کے خلاف اور منفی سوچ کو جنم دیتی ہے ،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے میڈیا کا مثبت رول رہا ہے ،صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ،آزادی صحافت پرقد غن لگانے والے جمہوری نہیں آمریت پسند ہیں ،پائیدار جمہوریت کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو اہم رول ادا کرنا ہوگا ،مزدوروں ،کسانوں ،اور غریبوں کو جب ان کے حقوق ملنا شروع ہوجائیں گے ،یہ ہی ہمارے لئے تبدیلی ہوگی ،عوام کو حقوق مہیا کرکے کرپٹ افراد کے گریبان پر ہاتھ ڈال کرہی کرپشن کو ختم کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس مو قع پر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ااے ایچ خانزادہ سے ملاقات بھی کی ،ثروت اعجاز قادری نے لاہور کے سینئر صحافی اسد ساہی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ،ثروت اعجاز قادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ،جرائم پیشہ عناصر کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے بغیر جرائم کاخاتمہ ممکن نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں یمن کے حوالے سے متفقہ منظور ہونیوالی قرار داد کی حمایت کرتے ہیں ،حرمین وشریفین کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ ایک سکے کے دورخ ہیں ،یمن کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں لیجانے کی بجائے ایران ،ترقی اور پاکستان سیاسی بنیادوں پر حل کریں تو بہترنتائج برآند ہونگے ،اقوام متحدہ سے عالم اسلام کے مسلمانوں کو انصاف کی توقع نہیں ہے ،کشمیر ،فلسطین ،لیبیا ،عراق ،افغانستان کی صورتحال سے مسلم ممالک کو سبق حاصل کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کا دور خلافت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،12اپریل کو پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائیگا،جلسے ،سمینار ،کانفرنس منعقد کی جائینگی ،جبکہ 12اپریل بروز اتوار کومرکزی ریلی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کراچی مرکز اہلسنت سے کراچی پریس کلب تک نکالی جائیگی ، خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چل کرہی مسلمانوں کو فتنوں اور صیہونی سازشوں سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :