پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکیوٹو کمیٹی کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
جمعہ 10 اپریل 2015 22:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکیوٹو کمیٹی کا اجلاس پی پی سندھ کے صد ر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن، 25-اپریل کو کنٹونمینٹ بورڈز کے الیکشن تنظیمی ہونے والے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تمام ضلعی صدور نے اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر اپنی اپنی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ کنٹونمینٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں، اور امیدواروں نے اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی 20ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر یونین کمیٹی اور یونین کونسل میں امیدوار نامزد کرے گی پارٹی کی تنظیمیں اور کارکناں بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.